مشكوة المصابيح
كتاب الآداب
كتاب الآداب
مؤمن کو خوش کرنا یعنی اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش کرنا
حدیث نمبر: 4996
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَضَى لِأَحَدٍ مِنْ أُمَّتِي حَاجَةً يُرِيدُ أَنْ يَسُرَّهُ بِهَا فَقَدْ سَرَّنِي وَمَنْ سَرَّنِي فَقَدْ سَرَّ اللَّهَ وَمَنْ سرَّ الله أدخلهُ الله الْجنَّة»
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میرے کسی امتی کی ضرورت پوری کی جس کے ذریعے وہ اسے خوش کرنا چاہتا ہو تو اس نے مجھے خوش کیا، جس نے مجھے خوش کیا تو اس نے اللہ کو خوش کیا، اور جس نے اللہ کو خوش کیا تو اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔ “ اسنادہ موضوع، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه البيھقي في شعب الإيمان (7653، نسخة محققة: 7247) [من طريق أحمد بن علي بن أفطح عن يحيي بن زھدم بن الحارث عن أبيه عن أنس إلخ و ھذه النسخة موضوعة، المتھم بها زھدم. والله أعلم]»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيفٌ
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده موضوع