مشكوة المصابيح
كتاب الآداب
كتاب الآداب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اشعار سننا
حدیث نمبر: 4787
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَدِفْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَقَالَ: «هَلْ مَعَكَ مِنْ شِعْرِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ شَيْءٌ؟» قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: «هِيهِ» فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا. فَقَالَ: «هيهِ» ثمَّ أنشدته بَيْتا فَقَالَ: «هيه» ثمَّ أنشدته مائَة بَيت. رَوَاهُ مُسلم
عمرو بن شرید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سوار تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں امیہ بن ابی صلت کا کوئی شعر یاد ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سناؤ!“ میں نے آپ کو ایک شعر سنایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اور سناؤ!“ پھر میں نے آپ کو ایک اور شعر سنایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اور سناؤ!“ حتی کہ میں نے آپ کو سو شعر سنائے۔ رواہ مسلم۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2255/1)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح