مشكوة المصابيح
كتاب الرؤيا
كتاب الرؤيا
حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے لیے صدقہ جاریہ
حدیث نمبر: 4620
وَعَنْ أُمِّ الْعَلَاءِ الْأَنْصَارِيَّةِ قَالَتْ: رَأَيْتُ لِعُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ فِي النَّوْمِ عَيْنًا تَجْرِي فَقَصَصْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «ذَلِكِ عَمَلُهُ يُجْرَى لَهُ» . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ
ام علاء انصاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے خواب میں عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے لیے ایک بہتا چشمہ دیکھا، میں نے اس کا تذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس کا عمل ہے جو اس کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ “ رواہ البخاری۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (7018)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح