مشكوة المصابيح
كتاب الطب والرقى
كتاب الطب والرقى
جگہ چھوڑنے کا حکم
حدیث نمبر: 4589
وَعَن أنس قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كُنَّا فِي دَارٍ كَثُرَ فِيهَا عَدَدُنَا وَأَمْوَالُنَا فَتَحَوَّلْنَا إِلَى دَارٍ قَلَّ فِيهَا عَدَدُنَا وَأَمْوَالُنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ذروها ذميمة» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نے عرض کیا، اللہ کے رسول! ہم ایک گھر میں تھے جس سے ہمارے افراد اور اموال میں اضافہ ہوا، پھر ہم نے وہ گھر بدل لیا تو ہمارے افراد و اموال میں کمی آ گئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس گھر کو چھوڑ دو کیونکہ یہ گھر اچھا نہیں۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3924)
٭ عکرمة بن عمار مدلس و عنعن.
تعديلات [4589]:
إسناده صحيح، رواه أبو داود (3924)
٭ عکرمة بن عمار صرح بالسماع عند البزار (البحر الزخار 79/13ح 6427)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح