Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مشكوة المصابيح
كتاب اللباس
كتاب اللباس
انس رضی اللہ عنہ کے بال پیار سے پکڑنا
حدیث نمبر: 4462
وَعَن أنسٍ قَالَ: كَانَتْ لِي ذُؤَابَةٌ فَقَالَتْ لِي أُمِّي: لَا أَجُزُّهَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمُدُّهَا وَيَأْخُذُهَا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میری پیشانی کے بال لمبے تھے، میری والدہ نے مجھے کہا: میں انہیں نہیں کاٹوں گی، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم انہیں کھینچتے اور پکڑا کرتے تھے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4196)
٭ فيه ميمون بن عبد الله: عن ثابت (وھو) مجھول و لعله ميمون بن أبان: مستور أي مجھول الحال.»

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف