مشكوة المصابيح
كتاب اللباس
كتاب اللباس
اگر اور کافور کی دھونی
حدیث نمبر: 4436
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا اسْتَجْمَرَ اسْتَجْمَرَ بِأَلُوَّةٍ غَيْرِ مُطَرَّاةٍ وَبِكَافُورٍ يَطْرَحُهُ مَعَ الْأَلُوَّةِ ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا كَانَ يَسْتَجْمِرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ مُسلم
نافع بیان کرتے ہیں، جب ابن عمر رضی اللہ عنہ بخور (کی دھونی) لیتے تو آپ (کبھی) کافور ملائے بغیر بخور والی لکڑی کی دھونی لیتے تھے اور (کبھی) وہ دھونی والی لکڑی پر کافور بھی ڈال لیا کرتے تھے، پھر فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح دھونی لیا کرتے تھے۔ رواہ مسلم۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2254/21)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح