مشكوة المصابيح
كتاب الصيد والذبائح
كتاب الصيد والذبائح
غیر مسلموں کے تیار کردہ کھانے کا بیان
حدیث نمبر: 4087
وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ طَعَامِ النَّصَارَى وَفِي رِوَايَةٍ: سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ مِنَ الطَّعَامِ طَعَامًا أَتَحَرَّجُ مِنْهُ فَقَالَ: «لَا يَتَخَلَّجَنَّ فِي صَدْرِكَ شَيْءٌ ضَارَعْتَ فِيهِ النَّصْرَانِيَّة» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
قبیصہ بن ھلب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عیسائیوں کے کھانے کے متعلق دریافت کیا، اور ایک روایت میں ہے: ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ بعض کھانوں سے میں اجتناب کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے دل میں کوئی خلجان محسوس نہ کرو کہ اس میں تم نے عیسائیوں کی مشابہت اختیار کی ہے۔ “ (کیونکہ وہ بھی اپنے علاوہ کسی کا کھانا نہیں کھاتے۔) اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1565 وقال: حسن) و أبو داود (3784)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن