مشكوة المصابيح
كتاب الصيد والذبائح
كتاب الصيد والذبائح
شکاری کتوں اور تیر سے شکار کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 4065
وَعَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نُرْسِلُ الْكِلَابَ الْمُعَلَّمَةَ قَالَ: «كُلْ مَا أَمْسَكْنَ عَلَيْكَ» قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلْنَ؟ قَالَ: «وَإِنْ قَتَلْنَ» قُلْتُ: إِنَّا نَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ. قَالَ: «كُلُّ مَا خزق وَمَا أصَاب بعرضه فَقتله فَإِنَّهُ وقيذ فَلَا تَأْكُل»
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! ہم (شکار کے لیے) سدھائے ہوئے کتے چھوڑتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے جو تمہارے لیے پکڑا ہے کھا لیں۔ “ میں نے عرض کیا، اگر وہ مار ڈالیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ وہ مار ڈالیں۔ “ میں نے عرض کیا: ہم معراض (پروں کے بغیر تیر) پھینکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ نوک کی طرف سے شکار میں گھس جائے تو کھا لیں اور اگر اسے چوڑائی والے حصے کی طرف سے لگے اور وہ قتل ہو جائے تو اسے مت کھائیں، کیونکہ وہ چوٹ لگنے سے مرا ہے۔ “ متفق علیہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5477) و مسلم (1/ 1929)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه