مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد
كتاب الجهاد
مال غنیمت میں خیانت کا ایک واقعہ
حدیث نمبر: 3998
وَعَن عبدِ الله بنِ عَمْروٍ قَالَ: كَانَ عَلَى ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ كَرْكَرَةُ فَمَاتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هُوَ فِي النَّارِ» فَذَهَبُوا يَنْظُرُونَ فَوَجَدُوا عَبَاءَةً قد غلها. رَوَاهُ البُخَارِيّ
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کرکرہ نامی شخص، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامان پر مامور تھا، وہ فوت ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جہنمی ہے۔ “ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ اس کا سامان دیکھنے لگے تو انہوں نے ایک چادر پائی جو اُس نے چوری کی تھی۔ رواہ البخاری۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3074)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح