Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد
كتاب الجهاد
صبح دم کی برکت
حدیث نمبر: 3908
عَن صخْرِ بن وَداعةَ الغامِديِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» وَكَانَ إِذا بعثَ سريَّةً أوْ جَيْشًا بَعَثَهُمْ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ وَكَانَ صَخْرٌ تَاجِرًا فَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَهُ أَوَّلَ النَّهَارِ فَأَثْرَى وَكَثُرَ مالُه. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد والدارمي
صخر بن وداعہ غامدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے دن کے پہلے حصے میں برکت فرما۔ اور جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کوئی مجاہدین کا دستہ یا لشکر روانہ فرماتے تو آپ انہیں دن کے آغاز میں روانہ فرماتے تھے، صخر ایک تاجر تھے، وہ اپنا مالِ تجارت شروع دن میں بھیجا کرتے تھے، وہ صاحب ثروت بن گئے اور ان کا مال بہت زیادہ ہو گیا۔ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (1212 وقال: حسن) و أبو داود (2606) و الدارمي (214/2 ح 2440)»

قال الشيخ الألباني: جيد

قال الشيخ زبير على زئي: حسن