مشكوة المصابيح
كتاب النكاح
كتاب النكاح
تین قسم کے مرفوع القلم افراد
حدیث نمبر: 3287
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَبْلُغَ وَعَنِ الْمَعْتُوهِ حَتَّى يعقل. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تین شخص مرفوع القلم ہیں، سویا ہوا حتی کہ جاگ جائے، بچہ حتی کہ بالغ ہو جائے، اور مجنون حتی کہ وہ ہوش مند ہو جائے۔ “ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (1423 وقال: حسن غريب) و أبو داود (4403)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن