Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مشكوة المصابيح
كتاب النكاح
كتاب النكاح
طلاق کی نیت کا معاملہ
حدیث نمبر: 3283
وَعَنْ رُكَانَةَ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ سُهَيْمَةَ الْبَتَّةَ فَأَخْبَرَ بِذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم وَقَالَ: وَالله مَا أردتُ إِلَّا وَاحِدَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَاللَّهِ مَا أَرَدْتَ إِلَّا وَاحِدَةً؟» فَقَالَ ركانةُ: واللَّهِ مَا أردتُ إِلَّا وَاحِدَة فَرَدَّهَا إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَلَّقَهَا الثَّانِيَةَ فِي زَمَانِ عُمَرَ وَالثَّالِثَةَ فِي زَمَانِ عُثْمَانَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ إِلَّا أَنَّهُمْ لَمْ يَذْكُرُوا الثانيةَ وَالثَّالِثَة
رکانہ بن عبد یزید سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سہیمہ کو طلاق بتہ دی، انہوں نے اس کے متعلق نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتایا اور کہا: اللہ کی قسم! میں نے صرف ایک ہی کا ارادہ کیا تھا، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم نے صرف ایک ہی کا ارادہ کیا تھا؟ رکانہ نے عرض کیا: اللہ کی قسم! میں نے ایک ہی کا ارادہ کیا تھا۔ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سہیمہ کو رکانہ کی طرف لوٹا دیا، پھر انہوں نے دوسری طلاق عمر رضی اللہ عنہ کے دور حکومت میں اور تیسری طلاق عثمان رضی اللہ عنہ کے دورِ حکومت میں دی۔ ابوداؤد۔ اور ترمذی، ابن ماجہ، دارمی، مگر انہوں نے دوسری اور تیسری طلاق کا ذکر نہیں کیا۔ حسن، رواہ ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (2206) و الترمذي (1177) و ابن ماجه (2051) و الدارمي (162/2 ح 2277)
-------------
إسناده ضعيف / ت 1177، جه 2051 باب في البتة
الزبير بن سعيد: لين الحديث (تق: 1995) وفي التحرير: ’’بل ضعيف متفق علي تضعيفه‘‘.»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته

قال الشيخ زبير على زئي: حسن