مشكوة المصابيح
كتاب النكاح
كتاب النكاح
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ولیمے میں کوئی گوشت نہیں تھا
حدیث نمبر: 3214
وَعَنْهُ قَالَ: أَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ خَيْبَرَ وَالْمَدِينَةِ ثَلَاثَ لَيَالٍ يُبْنَى عَلَيْهِ بِصَفِيَّةَ فَدَعَوْتُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى وَلِيمَتِهِ وَمَا كَانَ فِيهَا مِنْ خُبْزٍ وَلَا لَحْمٍ وَمَا كَانَ فِيهَا إِلَّا أَن أمربالأنطاع فَبُسِطَتْ فَأَلْقَى عَلَيْهَا التَّمْرَ وَالْأَقِطَ وَالسَّمْنَ. رَوَاهُ البُخَارِيّ
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر و مدینہ کے درمیان تین راتیں قیام فرمایا، آپ نے صفیہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تعلق زن و شو قائم کیا تو میں نے مسلمانوں کو آپ کے ولیمہ کی دعوت دی، اس میں روٹی تھی نہ گوشت، بس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چمڑے کی ایک چٹائی منگائی، اسے بچھا دیا گیا اور اس (دسترخوان) پر کھجور، پنیر اور گھی چُن دیا گیا۔ رواہ البخاری۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (4213)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح