مشكوة المصابيح
كتاب النكاح
كتاب النكاح
وہ رشتے جو حرام قرار دیے گئے
حدیث نمبر: 3181
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حُرِّمَ مِنَ النَّسَبِ سَبْعٌ وَمِنَ الصِّهْرِ سَبْعٌ ثُمَّ قَرَأَ: (حُرِّمَتْ عَلَيْكُم أُمَّهَاتكُم) الْآيَة. رَوَاهُ البُخَارِيّ
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، سات رشتے نسب کی وجہ سے حرام ہیں اور سات نکاح کی وجہ سے۔ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”تم پر تمہاری مائیں حرام کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔ “ رواہ البخاری۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5105)
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حُرِّمَ مِنَ النَّسَبِ سَبْعٌ وَمِنَ الصِّهْرِ سَبْعٌ ثُمَّ قَرَأَ: (حُرِّمَتْ عَلَيْكُم أُمَّهَاتكُم)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح