مشكوة المصابيح
كتاب البيوع
كتاب البيوع
عمریٰ کسی کو ذاتی طور پر دینے کا بیان
حدیث نمبر: 3012
وَعَنْهُ قَالَ: إِنَّمَا الْعُمْرَى الَّتِي أَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِن يَقُول: هِيَ لعقبك فَأَمَّا إِذَا قَالَ: هِيَ لَكَ مَا عِشْتَ فَإِنَّهَا ترجع إِلَى صَاحبهَا
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، عمریٰ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نافذ کیا ہے وہ یہ ہے کہ کوئی شخص کہے: یہ (عمریٰ) تمہارے اور تمہاری اولاد کے لیے ہے، اور اگر وہ کہے کہ جب تک تو زندہ رہے یہ چیز تیری ہے، تو پھر (اس کی وفات کے بعد) یہ اس کے مالک کو واپس مل جائے گی۔ “ متفق علیہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2625) و مسلم (1625/23)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه