مشكوة المصابيح
كتاب البيوع
كتاب البيوع
چوری کیا گیا مال جس کے پاس ملے اس سے واپس لینے کا حق
حدیث نمبر: 2949
وَعَن سَمُرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ وَجَدَ عَيْنَ مَالِهِ عِنْدَ رَجُلٍ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ وَيَتَّبِعُ الْبَيِّعُ مَنْ بَاعَهُ» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
سمرہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنا مال مسروقہ بالکل اسی حالت میں کسی شخص کے پاس پائے تو وہ شخص اس (کو حاصل کرنے) کا زیادہ حق دار ہے، اور خریدار اس بیچنے والے کا پیچھا کرے گا۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (13/5 ح 20410) و أبو داود (3531) والنسائي (314/7 ح 4685)
٭ قتادة مدلس و عنعن و للحديث طريق آخر ضعيف عند أحمد (20408) فيه حجاج بن أرطاة ضعيف مدلس و عنعن و حديث النسائي (313/7 ح 4684) يخالفه و سنده صحيح.»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف