مشكوة المصابيح
كتاب البيوع
كتاب البيوع
بنجر زمین کو آباد کرنے والا اس کا مالک ہے
حدیث نمبر: 2944
عَن سعيد بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «من أحيى أَرْضًا مَيْتَةً فَهِيَ لَهُ وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حق» . رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
سعید بن زید رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے تو وہ اسی کی ہے جبکہ رگ ظالم کا کوئی حق نہیں۔ “ (غیر کی زمین میں کاشتکاری کا کوئی حق نہیں) اسنادہ حسن، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (356/3 ح 14900) و الترمذي (1378) و أبو داود (3073)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن