مشكوة المصابيح
كتاب البيوع
كتاب البيوع
شک والی تجارت سے اجتناب کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 2773
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ فَإِنَّ الصِّدْقَ طُمَأْنِينَةٌ وَإِنَّ الْكَذِبَ رِيبَةٌ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَرَوَى الدَّارِمِيُّ الْفَصْل الأول
حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یاد کیا: ”جو چیز تجھے شک میں ڈال دے اسے چھوڑ دے اور شک سے پاک چیز اختیار کر، کیونکہ سچائی میں اطمینان ہے اور جھوٹ میں شک ہے۔ “ احمد، ترمذی، نسائی۔ اور امام دارمی نے اس حدیث کا پہلا حصہ روایت کیا ہے۔ صحیح، رواہ احمد و الترمذی و النسائی و الدارمی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (200/1 ح 1727 مختصرًا) والترمذي (2518 وقال: صحيح) والنسائي (327/8. 328ح 5714) والدارمي (245/2 ح 2535) [وصححه ابن حبان (الموارد: 512) والحاکم (13/2) ووافقه الذهبي]»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح