مشكوة المصابيح
كتاب البيوع
كتاب البيوع
خود کی کمائی پاکیزہ ہے
حدیث نمبر: 2770
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلْتُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ وَإِنَّ أَوْلَادَكُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ. وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ وَالدَّارِمِيِّ: «إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ وَإِنَّ وَلَده من كَسبه»
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی کمائی سے کھانا سب سے پاکیزہ کھانا ہے، اور تمہاری اولاد بھی تمہاری کمائی میں سے ہے۔ “ صحیح، رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و ابوداؤد و الدارمی۔ ابوداؤد اور دارمی کی روایت میں ہے: ”آدمی کا اپنی کمائی سے کھانا سب سے پاکیزہ کھانا ہے، اور بے شک اس کی اولاد بھی اس کی کمائی ہے۔ “
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (1358 وقال: حسن غريب) و النسائي (240/7. 241 ح 4454. 4457) و ابن ماجه (2290) و أبو داود (3528) والدارمي (247/2 ح 2540)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح