مشكوة المصابيح
كتاب المناسك
كتاب المناسك
وادی عقیق میں نماز کی فضیلت
حدیث نمبر: 2758
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِوَادِي الْعَقِيقِ يَقُولُ: أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتٍ مِنْ رَبِّي فَقَالَ: صَلِّ فِي هَذَا الْوَادِي الْمُبَارَكِ وَقُلْ: عُمْرَةٌ فِي حَجَّةٍ. وَفِي رِوَايَة: «قل عُمرةٌ وحِجّةٌ» . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وادی عقیق میں فرماتے ہوئے سنا: ”آج رات میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا میرے پاس آیا تو اس نے کہا: اس مبارک وادی میں نماز پڑھیں، اور کہیں: عمرہ حج میں داخل ہو گیا۔ “ ایک دوسری روایت میں ہے: ”آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمائیں: عمرہ اور حج کی ایک ساتھ نیت کی۔ “ رواہ البخاری۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (1534، 7343)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: رواه البخاري (1534)