مشكوة المصابيح
كتاب المناسك
كتاب المناسك
احصار کی وجہ سے حج قضاء کرے
حدیث نمبر: 2710
وَعَن ابنِ عمَرَ أَنَّهُ قَالَ: أَلَيْسَ حَسْبُكُمْ سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ إِنْ حُبِسَ أَحَدُكُمْ عَنِ الْحَجِّ طَافَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ حَلَّ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى يَحُجَّ عَامًا قَابِلًا فَيَهْدِيَ أَوْ يَصُومَ إِنْ لَمْ يَجِدْ هَديا. رَوَاهُ البُخَارِيّ
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: کیا تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کافی نہیں! اگر تم میں سے کسی کو حج سے روک دیا جائے تو وہ بیت اللہ کا طواف کرے اور صفا مروہ کی سعی کرے، پھر ہر چیز سے حلال ہو جائے (احرام کی پابندی ختم ہو جائے) حتی کہ اگلے سال حج کرے اور قربانی کرے، اگر قربانی میسر نہ ہو تو پھر روزے رکھے۔ رواہ البخاری۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (1810)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح