مشكوة المصابيح
كتاب المناسك
كتاب المناسك
سر منڈوانے والوں کے لیے رحمت کی دعا
حدیث نمبر: 2648
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: «اللَّهُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ» . قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «اللَّهُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ» . قَالُوا: وَالْمُقَصِّ ِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «وَالْمُقَصِّرِينَ»
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں پر رحم فرما۔ “ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اور بال کترانے والوں پر بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں پر رحم فرما۔ “ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بال کترانے والوں پر بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بال کترانے والوں پر بھی۔ “ متفق علیہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1727) و مسلم (317 /1301)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه