مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات
كتاب الدعوات
مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھنی چاہئے
حدیث نمبر: 2429
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ رَجُلٍ رَأَى مُبْتَلًى فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا إِلَّا لَمْ يُصِبْهُ ذَلِكَ الْبَلَاءُ كَائِنا مَا كانَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مصیبت زدہ شخص کو دیکھ کر یہ دعا پڑھتا ہے: ”ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے اس چیز سے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا کیا ہے، اور اس نے مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر بہت زیادہ فضیلت دی۔ “ تو اسے وہ مصیبت و بیماری نہیں پہنچے گی خواہ وہ کوئی بھی ہو۔ “ حسن، رواہ الترمذی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (3431 وقال: غريب) وسنده ضعيف، فيه عمرو بن دينار قھرمان آل الزبير ضعيف و روي البزار (البحر الزخار 12/ 185 ح 5838) بسند حسن و الطبراني (الأوسط: 5320) عن ابن عمر قال قال رسول الله ﷺ: ’’من رأي مصابًا فقال: الحمد للّٰه الذي عافاني مما ابتلاک به و فضلني علي کثير ممن خلق تفضيلا، لم يصبه ذلک البلاء أبدًا.‘‘ و حسنه ابن القطان الفاسي في أحکام النظر (ص 421)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي: حسن