مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات
كتاب الدعوات
ذکرِ الٰہی انگلیوں پر گننے کا بیان
حدیث نمبر: 2316
وَعَنْ يُسَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ قَالَتْ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُنَّ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّهْلِيلِ وَالتَّقْدِيسِ واعقِدْنَ بالأناملِ فإِنهنَّ مسؤولات مُسْتَنْطَقَاتٌ وَلَا تَغْفُلْنَ فَتَنْسَيْنَ الرَّحْمَةَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد
یُسیرہ رضی اللہ عنہ جو کہ مہاجرات میں سے تھیں بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ”((سُبْحَانَ اللہِ)) ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ)) اور ((سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسَ)) پڑھنے کا التزام (اہتمام) کرو اور انہیں انگلیوں کے پوروں پر شمار کرو کیونکہ (روز قیامت) ان سے پوچھا جائے گا اور وہ کلام کریں گے، غافل نہ ہونا ورنہ تمہیں رحمت سے محروم کر دیا جائے گا۔ “ ترمذی، ابوداؤد۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی (۳۵۸۳) و ابوداؤد (۱۵۰۱)
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (3583) و أبو داود (1501)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن