مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات
كتاب الدعوات
تسبیح اور تحمید اور تہلیل اور تکبیر کے پڑھنے کا ثواب
حدیث نمبر: 2294
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفْضَلُ الْكَلَامِ أَرْبَعٌ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَفِي رِوَايَةٍ: أَحَبُّ الْكَلَامِ إِلَى اللَّهِ أَرْبَعٌ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ لَا يَضُرُّكَ بِأَيِّهِنَّ بَدَأْتَ. رَوَاهُ مُسلم
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”چار کلمے، سبحان اللہ، الحمدللہ، لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر، بہترین کلام ہیں۔ “ رواہ مسلم۔ اور ایک دوسری روایت میں: ”اللہ کو چار کلمے انتہائی پسند ہیں، سبحان اللہ، الحمدللہ، لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر، ان میں سے جسے بھی پہلے پڑھو وہ تمہارے لئے مضر نہیں۔ “
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2137/12)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح