مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات
كتاب الدعوات
غافلوں کے سامنے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2282
وَعَنْ مَالِكٍ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: «ذَاكِرُ اللَّهِ فِي الْغَافِلِينَ كَالْمُقَاتِلِ خَلْفَ الْفَارِّينَ وَذَاكِرُ اللَّهِ فِي الْغَافِلِينَ كَغُصْنٍ أَخْضَرَ فِي شَجَرٍ يَابِس»
امام مالک ؒ بیان کرتے ہیں، مجھے خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”غفلت کے شکار لوگوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا میدان جہاد سے راہ فرار اختیار کرنے والوں کے بعد قتال کرنے والے کی طرح ہے، اور غافل لوگوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا خشک درخت میں سبز شاخ کی طرح ہے۔ “ لم اجدہ، رواہ مالک (و قال المنذری فی الترغیب و الترھیب ۲ / ۵۳۲ ح ۲۵۲۶)
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «لم أجده، رواه مالک في الموطأ (لم أجده و قال المنذري في الترغيب والترھيب [532/2ح 2526]: و لم أره في شئ من نسخ الموطأ)
٭ و لبعض الحديث شواھد ضعيفة جدًا، (1) رواه الطبراني و أبو نعيم في حلية الأولياء (268/4 فيه الواقدي کذاب و محصن بن علي مجھول) (2) الحسن بن عرفة في جزء ه (45) و فيه عمران بن مسلم و عباد بن کثير: ضعيفان جدًا.»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي: لم أجده