مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات
كتاب الدعوات
دعا ماضی اور مستقبل دونوں کے لئے فائدہ مند ہے، بروایت ترمذی
حدیث نمبر: 2234
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ فَعَلَيْكُمْ عِبَادَ اللَّهِ بِالدُّعَاءِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دعا ان مصائب کے لیے نفع مند ہے جو نازل ہو چکے اور ان کے لیے بھی جو ابھی نازل نہیں ہوئے، اللہ کے بندو! دعائیں کیا کرو۔ “ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی (۳۵۱۵، ۳۵۴۸) و ابن ماجہ (۳۵۵۱)۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (3515، 3548 و قال: ھذا حديث غريب)
٭ عبد الرحمٰن بن أبي بکر المليکي ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن ماجه (3551) وغيره.»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي: سنده ضعيف