مشكوة المصابيح
كتاب فضائل القرآن
كتاب فضائل القرآن
قرآن کو خوبصورت انداز میں پڑھنے کی ترغیب
حدیث نمبر: 2208
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «حَسِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ فَإِنَّ الصَّوْتَ الْحَسَنَ يُزِيدُ الْقُرْآنَ حُسْنًا» . رَوَاهُ الدَّارمِيّ
براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اپنی آوازوں سے قرآن کو حسین بناؤ، کیونکہ اچھی آواز، قرآن کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الدارمی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الدارمي (474/2 ح 3504، نسخة محققة: 3544) [و الحاکم (575/1 ح 2125)]
٭ و للحديث شواھد معنوية.»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن