مشكوة المصابيح
كتاب فضائل القرآن
كتاب فضائل القرآن
ایک آیت جو ہزار آیتوں سے بہتر ہے، بروایت ابوداؤد
حدیث نمبر: 2151
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ قَبْلَ أَنْ يَرْقُدَ يَقُولُ: «إِنَّ فِيهِنَّ آيَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ آيَةٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ
عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمسونے سے پہلے مسبحات (سورۂ الاسراء، الحدید، الحشر، الصّف، الجمعہ، التغابن اور الاعلی) کی تلاوت کیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”ان میں ایک آیت ہے جو کہ ہزار آیات سے بہتر ہے۔ “ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (2921 وقال: حسن غريب.) و أبو داود (5057) [وأحمد (128/4) و البيھقي في شعب الإيمان (2503)]»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي: حسن