مشكوة المصابيح
كتاب الصوم
كتاب الصوم
سفر میں روزے کی رخصت
حدیث نمبر: 2019
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: إِنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيَّ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصُومُ فِي السَّفَرِ وَكَانَ كَثِيرَ الصِّيَامِ. فَقَالَ: «إِنْ شِئْتَ فَصم وَإِن شِئْت فَأفْطر»
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بہت زیادہ روزے رکھا کرتے تھے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: کیا میں دوران سفر روزہ رکھ لیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو روزہ رکھو اور اگر تم چاہو تو نہ رکھو۔ “ متفق علیہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1943) و مسلم (103 /1121)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه