مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة
كتاب الزكاة
قریبی پڑوسی تحفہ کا زیادہ حقدار ہے
حدیث نمبر: 1936
وَعَن عَائِشَة قَالَت: يَا رَسُول الله إِن لِي جَارَيْنِ فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي؟ قَالَ: «إِلَى أقربهما مِنْك بَابا» . رَوَاهُ البُخَارِيّ
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! میرے دو پڑوسی ہیں، میں ان میں سے کسے ہدیہ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے جس کا دروازہ تمہارے زیادہ قریب ہے۔ “ رواہ البخاری۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (2595)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح