Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز
كتاب الجنائز
قبرستان سے گزرتے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 1765
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقُبُورٍ بِالْمَدِينَةِ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ فَقَالَ: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ أَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا مدینہ کی قبروں کے پاس سے گزر ہوا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی طرف چہرہ مبارک کرتے ہوئے فرمایا: اہل قبور! تم پر سلامتی ہو، اللہ ہمیں اور تمہیں معاف فرمائے، تم ہمارے اسلاف ہو اور ہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں۔ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1053)
٭ قابوس فيه لين کما في تقريب التهذيب (5445) و ضعفه الجمھور.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف