مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز
كتاب الجنائز
بیمار کے بارے میں عمدہ بات کرنا
حدیث نمبر: 1576
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ عَلِيًّا خَرَجَ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَجَعِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ فَقَالَ النَّاسُ: يَا أَبَا الْحَسَنِ كَيْفَ أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: أَصْبَحَ بِحَمْدِ الله بارئا. رَوَاهُ البُخَارِيّ
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، علی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرض الموت میں آپ کے پاس سے باہر تشریف لائے تو صحابہ نے پوچھا: ابوالحسن! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اب کیسے ہیں؟ انہوں نے کہا: الحمد للہ، بہتر ہیں۔ رواہ البخاری۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (6266)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح