مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز
كتاب الجنائز
پیٹ کی بیماری سے موت کی فضیلت
حدیث نمبر: 1573
وَعَن سُلَيْمَان بن صرد قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «مَنْ قَتَلَهُ بَطْنُهُ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهِ» رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو اس کا پیٹ (پیٹ کی کوئی بیماری) ہلاک کر دے، اسے قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا۔ “ احمد، ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ صحیح، رواہ احمد و الترمذی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد 262/4 ح 18501) والترمذي (1064) [والنسائي (198/4ح 2054) وللحديث شواھد.]»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح