مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز
كتاب الجنائز
بیمار کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا
حدیث نمبر: 1555
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنِ اشْتَكَى مِنْكُمْ شَيْئًا أَوِ اشْتَكَاهُ أَخٌ لَهُ فَلْيَقُلْ: رَبُّنَا اللَّهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ تَقَدَّسَ اسْمُكَ أَمرك فِي السَّمَاء وَالْأَرْض كَمَا أَن رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوبَنَا وَخَطَايَانَا أَنْتَ رَبُّ الطَّيِبِينَ أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ وَشِفَاءً مِنْ شِفَائِكَ عَلَى هَذَا الْوَجَعِ. فَيَبْرَأُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ
ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے کسی شخص کو کوئی تکلیف پہنچے یا اس کے بھائی کو کوئی تکلیف پہنچے تو وہ یوں دعا کرے تو وہ ٹھیک ہو جائے گا: ہمارا رب اللہ ہے جو کہ آسمانوں میں ہے، تیرا نام پاک ہے، زمین و آسمان پر تیرا امر ایسے ہی ہے جیسے تیری رحمت آسمان میں ہے، پس زمین پر بھی اپنی رحمت فرما، ہمارے کبیرہ گناہ اور خطائیں معاف فرما، تو (گناہوں سے) پاک لوگوں کا رب ہے، اپنی رحمت سے رحمت نازل فرما، اور اس تکلیف پر اپنی شفا سے شفا نازل فرما۔ ضعیف۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3892)
٭ زياد بن محمد: منکر الحديث و أخطأ الحاکم فذکره في المستدرک (344/1، 218/4. 219) و رد عليه الذهبي.»
قال الشيخ الألباني: مُنكر
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف