مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
بارش کی طلب کے لئے دعائیں
حدیث نمبر: 1507
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوَاكِئُ فَقَالَ: «اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا مَرِيئًا مُرِيعًا نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ» . قَالَ: فَأَطْبَقَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہاتھ اوپر اٹھا کر یہ دعا کرتے ہوئے دیکھا: ”اے اللہ! ہمیں پانی پلا، ہم پر ایسی بارش نازل فرما جو ہماری پیاس بجھا دے، ہلکی پھواریں بن کر غلہ اگانے والی، نفع دینے والی، نقصان پہنچانے والی نہ ہو، جلد آنے والی ہو، دیر لگانے والی نہ ہو۔ “ راوی بیان کرتے ہیں: فوراً ہی آسمان پر بادل چھا گئے۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1169) [و صححه ابن خزيمة (1416) والحاکم علٰي شرط الشيخين (327/1) ووافقه الذهبي.]»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن