مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
کالی چادر بھی پہننا سنت ہے
حدیث نمبر: 1503
وَعَن عبد الله بن زيد أَنَّهُ قَالَ: اسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ لَهُ سَوْدَاءُ فَأَرَادَ أَنْ يَأْخُذَ أَسْفَلَهَا فَيَجْعَلَهُ أَعْلَاهَا فَلَمَّا ثَقُلَتْ قَلَبَهَا عَلَى عَاتِقَيْهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارش کے لیے دعا کی تو آپ پر کالی چادر تھی، آپ نے اس کے نچلے حصے کو اوپر کرنا چاہا، لیکن گراں ہونے پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اپنے کندھوں پر ہی بدل لیا۔ صحیح، رواہ احمد و ابوداؤد۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (42/4ح 16587) و أبو داود (1164) [و صححه الحاکم علٰي شرط مسلم (327/1) ووافقه الذهبي و صححه ابن الملقن في تحفة المحتاج (734)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح