مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
دونوں خطبوں کے درمیان بات کرنا جائز نہیں
حدیث نمبر: 1413
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ كَانَ يَجْلِسُ إِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ حَتَّى يَفْرُغَ أُرَاهُ الْمُؤَذِّنَ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ ثُمَّ يَجْلِسُ وَلَا يَتَكَلَّمُ ثمَّ يقوم فيخطب. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے دیا کرتے تھے۔ جب آپ منبر پر چڑھتے تو مؤذن کے فارغ ہونے تک منبر پر بیٹھتے تھے۔ پھر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے۔ پھر بیٹھ جاتے اس دوران آپ کوئی بات نہ کرتے، پھر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے۔ ضعیف، رواہ البخاری۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (1092) [و البيھقي (205/3)]
٭ عبد الوھاب بن عطأ مدلس و عنعن و حديث البخاري (928) يغني عنه.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي: سنده ضعيف