مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
جمعہ کے دن مرنے والا عذاب قبر سے محفوظ ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1367
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَمُوتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوْ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ إِلَّا وَقَاهُ اللَّهُ فِتْنَةَ الْقَبْرِ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَلَيْسَ إِسْنَاده بِمُتَّصِل
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات فوت ہو جاتا ہے تو اللہ اسے فتنہ قبر سے بچا لیتا ہے۔ “ احمد، ترمذی، اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اور اس کی سند متصل نہیں۔ ضعیف۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أحمد (169/2 ح 5682) والترمذي (1074)
٭ ربيعة بن سيف لم يسمع من عبد الله بن عمرو رضي الله عنه فالسند منقطع و للحديث شواھد ضعيفة عند البيھقي (اثبات عذاب القبر بتحقيقي: 152. 153) وغيره.»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: سنده ضعيف