مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
جمعہ کے دن کی خصوصیات، بروایت ابن ماجہ
حدیث نمبر: 1364
وَرَوَى أَحْمَدُ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ: أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَخْبِرْنَا عَنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ مَاذَا فِيهِ مِنَ الْخَيْرِ؟ قَالَ: «فِيهِ خَمْسُ خلال» وسَاق الحَدِيث
امام احمد نے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ایک انصاری شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا ہمیں جمعہ کے دن کے متعلق بتائیں کہ اس میں کیا خبر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں پانچ خصوصیات ہیں،،،،،۔ “ اور باقی حدیث آخر تک (اسی طرح) بیان کی۔ ضعیف۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (5/ 284 ح 22824) [و عبد بن حميد (309)]
٭ ابن عقيل: ضعيف.»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف