Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
دنیا والوں میں ہم سب سے پیچھے لیکن قیامت کے دن سب سے آگے ہوں گے
حدیث نمبر: 1355
وَفِي رِوَايَة لمُسلم عَن أبي هُرَيْرَة وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ: «نَحْنُ الْآخِرُونَ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا وَالْأَوَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمقْضِي لَهُم قبل الْخَلَائق»
صحیح مسلم ہی کی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے۔ انہوں نے بیان کیا رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حدیث کے آخر پر فرمایا: ہم دنیا والوں میں سب سے آخر پر آئے لیکن روز قیامت مقدم ہوں گے اور ساری مخلوق سے پہلے ہمارے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ رواہ مسلم۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (856/22)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح