مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
رات کے آخری پہر نماز تراویح کا بیان
حدیث نمبر: 1304
وَعَن عبد الله بن أبي بكر قَالَ: سَمِعت أبي يَقُولُ: كُنَّا نَنْصَرِفُ فِي رَمَضَانَ مِنَ الْقِيَامِ فَنَسْتَعْجِلُ الْخَدَمَ بِالطَّعَامِ مَخَافَةَ فَوْتِ السَّحُورِ. وَفِي أُخْرَى مَخَافَة الْفجْر. رَوَاهُ مَالك
عبداللہ بن ابی بکر بیان کرتے ہیں، میں نے أبی رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا: ہم رمضان میں تراویح سے اس وقت فارغ ہوا کرتے تھے کہ ہم سحری کے فوت ہو جانے اور فجر کے طلوع ہو جانے کے خوف کے پیش نظر خادموں کو کھانے کے متعلق جلدی کرنے کا حکم دیتے تھے۔ صحیح، رواہ مالک۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه مالک (116/1 ح 252) باختلاف يسير.»
قال الشيخ الألباني:
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح