مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
خلفائے راشدین رضی اللہ علیہم اجمعین بھی وتر کے علاوہ قنوت نہیں پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 1292
وَعَن أبي مَالك الْأَشْجَعِيّ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتِ إِنَّكَ قَدْ صليت خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بكر وَعمر وَعُثْمَان وَعلي هَهُنَا بِالْكُوفَةِ نَحْوًا مِنْ خَمْسِ سِنِينَ أَكَانُوا يَقْنُتُونَ؟ قَالَ: أَيْ بُنَيَّ مُحْدَثٌ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْن مَاجَه
ابومالک اشجعی ؒ بیان کرتے ہیں میں نے اپنے والد سے کہا: ابا جان! آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ابوبکر رضی اللہ عنہ، عمر رضی اللہ عنہ اور عثمان رضی اللہ عنہ کے پیچھے (مدینہ میں) اور تقریباً پانچ سال یہاں کوفہ میں علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نمازیں پڑھیں ہیں، کیا وہ قنوت کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: بیٹا! یہ (مسلسل) کرتے رہنا) بدعت ہے۔ صحیح، رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (402 و قال: حسن صحيح.) والنسائي (2/ 204 ح 1081) و ابن ماجه (1241) [و صححه ابن حبان: 511]»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح