مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
تہجد کے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 1217
عَن أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ كَبَّرَ ثُمَّ يَقُولُ: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ» ثُمَّ يَقُولُ: «اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا» ثُمَّ يَقُولُ: «أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَزَادٌ أَبُو دَاوُدَ بَعْدَ قَوْلِهِ: «غَيْرُكَ» ثُمَّ يَقُولُ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ثَلَاثًا وَفِي آخر الحَدِيث: ثمَّ يقْرَأ
ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لیے اٹھتے تو «الله اكبر» کہہ کر یہ دعا پڑھتے: ”پاک ہے تو اے اللہ! اپنی حمد کے ساتھ، با برکت ہے نام تیرا، بلند ہے شان تیری اور تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: ”اللہ بہت ہی بڑا ہے۔ “ پھر فرماتے: ”میں اللہ سمیع و علیم کی پناہ کا طلب گار ہوں شیطان مردود سے، اس کے وسوسے، اس کے کبر اور اس کے جادو سے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی، ترمذی، ابوداؤد، نسائی اور ابوداؤد نے «غيرك» کے بعد یہ اضافہ نقل کیا ہے، کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین مرتبہ فرماتے: «لا اله الا الله»، اور حدیث کے آخر میں ہے: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قراءت کرتے۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (242) و أبو داود (775) والنسائي (2/ 132 ح 900) [و صححه ابن خزيمة (467) وتقدم طرفه (816)]»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن