مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
مقتدیوں کو خاص ہدایت
حدیث نمبر: 1137
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي إِمَامُكُمْ فَلَا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ وَلَا بِالسُّجُودِ وَلَا بِالْقِيَامِ وَلَا بِالِانْصِرَافِ: فَإِنِّي أَرَاكُمْ أَمَامِي وَمن خَلْفي. رَوَاهُ مُسلم
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، جب آپ نماز پڑھ چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا چہرہ مبارک ہماری طرف کرتے ہوئے فرمایا: ”لوگو! میں تمہارا امام ہوں، تم رکوع و سجود، قیام اور نماز سے فارغ ہونے میں مجھ سے سبقت نہ کیا کرو، کیونکہ میں اپنے آگے اور پیچھے سے تمہیں دیکھتا ہوں۔ “ رواہ مسلم۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (112/ 426)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح