مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
صفوں کو درست کرنا نماز کا حصہ ہے
حدیث نمبر: 1087
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَوُّوا صُفُوفَكُمْ فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصُّفُوفِ من إِقَامَة الصَّلَاة» . إِلَّا أَنَّ عِنْدَ مُسْلِمٍ: «مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ»
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی صفیں برابر کرو، بے شک صفوں کا برابر کرنا نماز قائم کرنے سے ہے۔ “ بخاری، مسلم۔ البتہ صحیح مسلم میں: ”نماز مکمل کرنے سے ہے۔ “ کے الفاظ ہیں۔ متفق علیہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (723) و مسلم (124/ 433)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه