مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
عورتوں کو مسجد میں جانے سے نہ روکو
حدیث نمبر: 1062
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَمْنَعُوا نِسَاءَكُمُ الْمَسَاجِدَ وَبُيُوتُهُنَّ خَيْرٌ لَهُنَّ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی خواتین کو مساجد میں آنے سے منع نہ کرو، جب کہ ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (567) [و صححه ابن خزيمة (1684) والحاکم علٰي شرط الشيخين (1/ 209) ووافقه الذهبي.]»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح