مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد مفصلات کی سورتوں میں سجدہ نہیں کیا
حدیث نمبر: 1034
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْجُدْ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ مُنْذُ تَحَوَّلَ إِلَى الْمَدِينَةِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سے مدینہ تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مفصل سورتوں میں سجدہ نہیں فرمایا۔ ضعیف۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (1403) [و ابن خزيمة: 560]
٭ أبو قدامة حارثة بن عبيد: ضعيف ضعفه الجمھور من جھة حفظه و أخرج له مسلم متابعة (2667، 2838)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف