مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
نماز کے بعد ایک اہم دعا
حدیث نمبر: 949
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أَخَذَ بِيَدِي رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فَقَالَ: «إِنِّي لَأُحِبُّكَ يَا مُعَاذُ» . فَقُلْتُ: وَأَنَا أُحِبُّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَلَا تَدَعْ أَنْ تَقُولَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ: رَبِّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ إِلَّا أَنَّ أَبَا دَاوُدَ لَمْ يَذْكُرْ: قَالَ معَاذ وَأَنا أحبك
معاذ بن جبل بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہ��تھ پکڑ کر فرمایا: ”معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ “ میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھنا ترک نہ کرنا: میرے رب! اپنے ذکر و شکر اور اپنی بہترین خالص عبادت کرنے پر میری مدد فرما۔ “ صحیح۔ احمد، ابوداؤد، نسائی، البتہ ابوداؤد نے ”قال معاذ: وانا احبک“ کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (244/5، 245 ح 22471) و أبو داود (1522) والنسائي (53/3 ح 1304) [وصححه ابن خزيمة (751) و ابن حبان (2345) والحاکم علٰي شرط الشيخين (1/ 273) ووافقه الذهبي و صححه مرة أخري (3/ 273، 274)]»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح