مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
خواب میں اذان
حدیث نمبر: 641
عَن أنس قَالَ: ذَكَرُوا النَّارَ وَالنَّاقُوسَ فَذَكَرُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى فَأُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَأَنْ يُوتِرَ الْإِقَامَةَ. قَالَ إِسْمَاعِيلُ: فَذَكَرْتُهُ لِأَيُّوبَ. فَقَالَ: إِلَّا الْإِقَامَة
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، بعض صحابہ رضی اللہ عنہ نے (اعلان نماز کے لیے) آگ جلانے اور ناقوس بجانے کا ذکر کیا اور بعض صحابہ رضی اللہ عنہ نے یہودونصاریٰ (سے مشابہت) کا ذکر کیا، تو بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ وہ کلمات اذان دو دو مرتبہ اور کلمات اقامت ایک ایک مرتبہ کہیں۔ متفق علیہ۔ اسماعیل بیان کرتے ہیں، میں نے ایوب سے اس حدیث کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: مگر ((قد قامت الصلٰوۃ)) کے الفاظ دو مرتبہ کہے۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (603) و مسلم (3/ 378)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه